سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں ریکارڈ کمی

September 20, 2020

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔

ترجمان سعودی حکومت نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس کے 92 فیصد سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

ملک میں کورونا کے صرف 483 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 754 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مملکت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 27 افراد انتقال کرگئے ہیں، جس کے بعد اتنقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 485 ہوگئی ہے۔

ترجمان سعودیہ حکومت نے مزید کہاکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 14 ہزار 830 رہ گئی ہے۔