مکڑی کی پرندے کو نگلنے کی کوشش

September 20, 2020


مکڑی نے اپنی جسامت سے بڑے ایک پرندے کو کھانے کی کوشش کر ڈالی۔

حال ہی میں ایک سانپ کی مکڑی کو جکڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، تاہم اب ایک مکڑی کی دوسری جان کو کھانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک چھوٹی سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکڑی اپنے منہ میں ممکنہ طور پر ایک پرندہ پھنسائے ہوئے ہے۔

ایسی ویڈیو شاید ہی کسی نے پہلے کبھی دیکھی ہو جس میں ایک ایوی کولاریہ مکڑی اپنے سے بڑے ایک پرندے کو کھانے کی کوشش کر رہی ہو۔