مولانا فضل الرحمٰن کو کہہ دیا ہے ’اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم‘، شہباز شریف

September 20, 2020


اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے دوران ایک موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گفتگو پر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔

اپوزیشن اے پی سی کی آخری میڈیا بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ اس بار مولانا فضل الرحمٰن کو کہہ دیا ہے کہ’اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم‘۔

شہباز شریف کے اس جملے پر ہال میں موجود شرکاء نے زور کا قہقہہ لگایا۔

اپوزیشن لیڈر میڈیا بریفنگ کے آغاز میں کہا کہ موجود حکومت سلیکٹڈ ہے جو دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم معاملہ فہم نہیں ہے، ا س لیے کہتے ہیں کہ اس حکومت کا مزید قائم رہنا پاکستان کے وجود کےلیے خطرے سے کم نہیں ہے۔