بیلا روس میں صدر لوکاشینکو کے خلاف ملک بھر میں بڑے مظاہرے

September 21, 2020

منسک (این این آئی )بیلاروس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کے خلاف بڑے پیمانے پرمظاہرے کئے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ مظاہرےدارالحکومت منسک سمیت ملک بھر میں ہوئے۔ اپوزیشن رہنما سویٹلانا تیکانوسکایا نے عوام سے کہا کہ وہ مارچ آف جسٹس کے نعرے کے ساتھ ملک میں جمہوریت کی لڑائی جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ بیلاروس میں حالیہ متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد سے ہر اتوار کو حکومت مخالف مظاہرے ہوتے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو ہونے والے ایسے ہی مظاہرے میں قریب ڈیڑھ لاکھ افراد شریک ہوئے تھے۔