سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم

September 21, 2020


کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 7 روز ہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ7 روزہ پولیو مہم کے دوران 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔