منشیات کیس، سارہ علی خان اور شردھاکپور سے پوچھ گچھ ہوسکتی ہے

September 21, 2020

آنجہانی بھارتی ہیرو سُشانت سنگھ کی خود کشی کےبعد سے بھارتی شوبز انڈسٹری میں جاری منشیات کے تنازع کے پیشِ نظر بھارتی اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سُشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد سے بھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں پر ایک کے بعد ایک مشکل پیش آ رہی ہے۔

سُشانت سنگھ کی گرل فرینڈ کے بھارتی تحقیقاتی اداروں کو بھارتی انڈسٹری میں منشیات کے استعمال سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد سے متعدد بڑے ناموں کو اس کیس میںسمن جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ سُشانت کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی اب اس کیس میں بلائے جانے کا امکان ہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی سُشانت سنگھ قتل کیس میں سوالات کے لیے بلائے جانے کا امکان ہے ، بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں سارہ اور شردھا کے نام ریا چکروتی کے حالیہ بیان کے بعد سامنے آئے ہیں ۔

سُشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو رواں ماہ 9 ستمبر کو سشانت کے لیے نشے کا بندو بست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس قبل ریا کے بھائی شویک چکروتی کو بھی منشیات ڈیلر کے ساتھ رابطہ ہونے کی تصدیق کے بعد گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار ریا چکرورتی کی جانب سے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھا تھا کہ سُشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکرورتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔