فراز منان نے کرینہ کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

September 21, 2020

پاکستانی معروف ڈزائنر فراز منان کی جانب سے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔

کرینہ کپور عُرف بیبو کی آج کی آج 40 ویں سالگرہ ہے، اس موقع پر جہاں اُنہیں دنیا بھر سے اُن کے چاہنے والوں کی طرف سے نیک تمناؤں اور سالگرہ کی مبارکباد بھیجی جا رہی ہیں وہیں پاکستانی فیشن ڈزائننگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈزائنر فراز منان کی جانب سے بھارتی صف اوّل کی اداکارہ کرینہ کپور سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے ۔

فراز منان نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں وہ کرینہ کپور کے ساتھ خوشگوار موڈ می نظر آر ہے ہیں۔

فراز منان نے کرینہ کپور کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں 40 ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ بولی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اور فراز منان نہ صرف آپس میں اچھے دوست ہیں بلکہ کرینہ ان کے برانڈ کی’برانڈ ایمباسیڈر‘ بھی رہ چکی ہیں۔

فراز منان پاکستان میں مقیم امیر طبقے کے لیے برائڈل ملبوسات ڈیزائن کرتے ہیں، انہوں نے 2003ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کے کام کو جلد ہی قومی اور بین لاقوامی سطح پر پذیرائی ملنے لگی۔

فراز منان نے سال 2017ء میں ایک شاندار گاؤن ڈیزائن کیا تھا جسے بالی ووڈ کی سُپر اسٹار اداکارہ سری دیوی نے اپنی آخری فلم ’مام ‘ کے پریمئیر میں زیب تن کیا تھا۔