اسرا بیلگیچ کا صنفی مساوات سے متعلق پیغام

September 21, 2020

دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھا نے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر صنفی مساوات سے متعلق ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

ٖفوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسرا بیلگیچ نے تین تصاویر پوسٹ کیں جن میں پہلی دو تصاویر افغانستان کی ہیں جبکہ تیسری تصویر سوڈان کی ہے۔


تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے ترکش زبان میں لکھا کہ ’پہلی دو تصاویر افغانستان کی ہیں اور میں اِن تصاویر سے یہ بتانا چاہتی ہوں کہ پہلے افغانستان میں شناختی کارڈ پر بچوں کے نام کے ساتھ اُن کے والد کا نام ہوتا تھا لیکن اب بچوں کے نام کے ساتھ والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا۔‘

اسرا بیلگیچ نے اگلی تصویر کے بارےمیں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میری پوسٹ کی تیسری تصویر سوڈان کی ہے جہاں جمہوریت کا عمل شروع ہوا اور یہ سفید لباس میں ملبوس 24 لڑکی خواتین سے خطاب کر رہی ہے۔‘

آخر میں اُنہوں نےلکھا کہ ’خواتین کا تعلق ان تمام جگہوں سے ہے جہاں فیصلے کیے جارہے ہیں۔‘

ترک اداکارہ نے 12 گھنٹے قبل ہی اپنی یہ معنی خیز انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرا بیلگیچ نے ترک ڈراما سیریز ’رامو‘ کے سیزن 2 کی پہلی قسط کی کامیابی کے بعد اپنے مداحوں کو اگلی قسط کے لیے مزید انتظار نہ کرواتے ہوئے انسٹاگرام پر ’رامو‘ کی دوسری قسط کا ٹریلر بھی شیئر کیا تھا۔

اسرا بیلگیچ نے نئے قسط کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ترکش زبان میں اپنے چاہنے والو ں کو بتایا تھا کہ ’یہ اُن کے ڈرامے ’رامو‘ کی اگلی قسط کا ٹریلر ہے۔‘