کراچی تھیٹر فیسٹیول اعزاز کی بات ہے، احمد شاہ

September 21, 2020


کراچی آرٹس کونسل کےصدر احمد شاہ نے کہا ہے کہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم کراچی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان کر رہے ہیں۔ تھیٹر کی مضبوطی کے لیے یہ سلسلہ چلتا رہے۔ تھیٹر کے فروغ کے لیے میڈیا کا کردار بہت زیادہ ہے، جس کے لیے شکر گزار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کی میڈیا نے جس طرح پذیرائی کی وہ قابل تعریف ہے۔ ہمارے ہاں بری بری خبریں آ رہی ہوتی ہیں۔ عوام ایسی خبریں سن سن کر بیزار ہو جاتے ہیں۔

احمد شاہ نے کہا کہ عوام مثبت چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں، تھیٹر میں اب نوجوان ہدایت کار سامنے آ رہے ہیں۔ نوجوان ہدایت کار تھیٹر پڑھ کو کر آئے ہیں۔ ہمیں یہی کام آتا ہے کہ کہ ہم فنکاروں کو جمع کریں۔ ہمارا معاشرہ ابھی مرا نہیں ہے۔کراچی میں چالیس پچاس ایسے نوجوان ہدایت کار آ گئے ہیں جنہوں نے بڑا نام بھی بنایا ہے۔

معاشرے میں ثقافت سے بڑا کوئی مثبت ہتھیار نہیں ہے۔ تھیٹر آرٹ کی جہتوں میں سرفہرست ہے۔ اس فیسٹیول میں ہدایت کاروں کی رائے شامل کر کے مباحثے بھی رکھے ہیں۔ نیا تجربہ جو مغرب میں بھی ہوتا ہے کہ تین مختلف ورکشاپس رکھی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کی اکیڈمی کے لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں، یکم اکتوبر کو شام سات بجے کراچی تھیٹر فیسٹیول کا آغاز کیا جائے گا۔ کراچی تھیٹر فیسٹیول اٹھارہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول کا انعقاد مکمل ایس او پیز کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی صحت کا پورا خیال رکھا جائیگا۔ اس موقع پر نامور اداکار طلعت حسین، اعجاز فاروقی اور میثم نقوی بھی موجود تھے۔