مالم جبہ: سطح سمندر سے 9 ہزار سے زائد فٹ بلندی پر ماؤنٹین سائیکلنگ ریلی

September 21, 2020


سطح سمندر سے 9 ہزار 2 سو فٹ کی بلندی پر واقع مالم جبہ میں ماؤنٹین سائیکلنگ ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں 2 خواتین سمیت 20 کھلاڑیوں نے اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

انتظامیہ کی جانب سے مالم جبہ علاقے میں سیاحت کی فروغ کے لیے 3 کلومیٹر طویل ٹریک پر ماؤنٹین سائیکلنگ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں شریک 20 کھلاڑیوں نے پتھریلے راستوں اور پُرخطر ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ایک خاتون سائیکلسٹ ثمر خان کا کہنا تھا کہ اس میں ہمارے ساتھ 60 سال کے افراد بھی ہیں، بچے بھی ہیں اور خواتین بھی ہیں، جس کا مقصد یہ تھا کہ یہ ریلی آرام سے ہو سکتی ہے اور لوگ فیملی بھی لاسکتے ہیں۔

ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی حصہ لیا اور مالم جبہ کے پہاڑوں کے بیچ 3 کلومیٹر طویل ٹریک کو عبور کیا۔

خاتون سائیکلسٹ ثمر خان نے دیگر خواتین کو سائیکل چلانے کا مشورہ بھی دیا۔

سائیکلسٹ نے کہا کہ یہ ٹریک کافی مشکل ٹریک ہے، اگر میں نے یہاں سائیکلنگ کی ہے تو دیگر خواتین بھی کر سکتی ہیں۔

اپنے متعلق انہوں نے بتایا کہ انہیں ٹریک سے گرنے کا ڈر بھی رہتا ہے۔

امن کی وادی مالم جبہ میں ہونے والے سائیکل ریلی میں ملک بھر سے 20 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور پر خطر راستوں میں مہارت کا بھرپور مطاہرہ کیا۔