نوازشریف کی صحت پر وزراء کے تبصرے

September 21, 2020

وفاقی وزراء نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مزاحیہ انداز میںتبصرے کیے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نوازشریف کل فواد چودھری سے بھی زیادہ صحت مند لگ رہے تھے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے پتہ تھا وہ واپس نہیں آئیں گے، اسد عمر کہتے تھے کہ آجائیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے کہ ہم نے نوازشریف کو جانے دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ انہوں نے واپس نہیں آنا، اسی لیے ہم نے سات ارب روپے کا بانڈ رکھا تھا، ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے، انہیں اپنا ماضی یاد ہی نہیں ہے۔