پنجاب واحد صوبہ، جہاں آٹا مقررہ نرخ پر دستیاب ہے، بزدار

September 21, 2020


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں آٹے کا تھیلا مقررکردہ نرخ پر دستیاب ہے۔

عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار پنجاب کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر درآمدی گندم ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی) سے خریدنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس سے قبل عثمان بزدار نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا ۔