ہالیپ اورجوکووچ نے اطالوی ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلئے

September 22, 2020

ہالیپ اورجوکووچ نے اطالوی ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلئے

روم (جنگ نیوز )سابق عالمی نمبر ایک سائمونا ہالیپ نے اطالین اوپن ٹینس ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میں انہیں دفاعی چیمپئن کیرولینا پلسکووا کے چیلنج کا سامنا تھا، جو پہلا سیٹ ہار کر خسارے میں تھیں ،دوسرے سیٹ میں وہ فٹنس مسائل کا شکار ہوکر دستبردار ہوگئیں۔ ٹاپ سیڈ ہالیپ اس سے قبل 2017 اور 2018 کے اطالوی ایونٹ میں رنرز اپ رہیں تھیں۔بعد ازاں سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے مردوں کے فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹز مین کو مات دے کر پانچویں بار اطالوی اوپن اور ریکارڈ 36 ویں بار اے ٹی پی ماسٹر ٹائٹل حاصل کرلیا۔