شاہین آفریدی اثاثہ ہے، سنبھال کر استعمال کرنا ہوگا،انضمام

September 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم کا اثاثہ ہے مگر اس کو سنبھال کر استعمال کرنا ہوگا ، شاہین کی جسامت ایسی ہے کہ ہمیشہ انجری کا خدشہ رہ سکتا ہے۔ پیر کو اپنے یوٹیوب چینل پر سابق کپتان نے کہا کہ فاسٹ بولر کی کارکردگی سے خوشی ہوئی ہے۔ شاہین شاہ کو پہلی بار انڈر 16 میں دیکھا تھا ، اس ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور نکھارنے کا کریڈٹ مشتاق احمد اور مدثر نذر کو جاتا ہے۔