فیڈریشن ہاکی کو کھویا مقام دلانے میں کردار ادا کرتی رہے گی،آصف باجوہ

September 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ فیڈریشن ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پیر کو آصف باجوہ سے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی ،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد،سیکریٹری حیدر حسین ود یگر عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کراچی میں گراس روٹ پر ہاکی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔