دورئہ سری لنکا سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کیلئےنئی مشکل

September 22, 2020

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سری لنکا کی جانب سے دورے کے لئے عائد شرط کی وجہ سے پریشان ہے ۔ ایسے میں دورے پر جانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک میں کورونا کی علامات ظاہر ہوگئی ہیں جس کے بعد ان سمیت دیگر وہ افراد جو ان سے رابطہ میں تھے ، کیمپ سے الگ کرکے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ اتوار کو ڈھاکا میں شروع ہونے والے کیمپ سے پہلے بورڈ نے کوویڈ 19 ٹیسٹ لئے تھے۔ 18 اور 19 ستمبر کو ہونے والے ٹیسٹ میں دو کھلاڑیوں کی رپورٹ تو منفی آئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ان میں کووڈ19علامت کا شک کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ روابط رکھنے والے تمام کرکٹرز کے ٹیسٹ 22ستمبر کو دوبارہ ہونگے۔ اس کے بعد ان کے کیمپ میں رہنے یا اس سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بیٹسمین سیف حسن کا تیسرا ٹیسٹ بھی ہوگا جو 6دن سے آئسولیشن میں ہیں۔