پنجاب کی شوگر ملز کاشتکاروں کی اربوں روپے کی نادہندہ، روزانہ سیکڑوں شکایات مل رہی ہیں، ڈی جی اینٹی کرپشن

September 22, 2020

لاہور (نیوزرپورٹر) شوگر ملز سکینڈل کی میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں پنجاب کی شوگر ملز اربوں روپے کی نادہندہ نکلیں۔صوبہ بھر سے کسانوں نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو شکایات کے انبار لگا دئیے. کین کمشنر پنجاب سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق کسانوں کی 1 ارب روپے سے زیادہ رقم مل مالکان کی طرف واجب الادا ہے. پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کو موصول ہونے والی شکایات کے مطابق مل مالکان 3ارب کے نادہندہ ہیں. کاشتکاروں کو سرکاری ریٹ سے کم ادائیگیاں کی گئیں اور غیر قانونی کٹوتیاں کی گئیں۔