ایپکا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، ریڈ زون میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی

September 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاپولیشن گرینڈ ایمپلائز الائنس سندھ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کو روک دیابعد ازاں مظاہرین کی جانب سے دھرنا دیا گیا،اپیکا رہنمائوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔