اسٹاک مارکیٹ،سیاسی کشیدگی ، سرمایہ کاروں کاخریداری سے گریز ،331پوائنٹس کم

September 22, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سیاسی افق پر بڑھتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نےخریداری سے گریز کیا ،فروخت کا دبائوبڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان غالب رہا،کے ایس ای 100انڈیکس 331پوائنٹس کم ہو گیا ،سرمایہ کاری مالیت 153ارب 15کروڑ 61لاکھ روپے گھٹ گئی ،67.89فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی ،کاروباری حجم بھی نمایاں کم رہا ،تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے اثرات نظر آئے اور سرمایہ کاروں نے مزید خریداری کی بجائے فروخت کو ترجیح دی ،اسی وجہ سے شیئرز کی خرید وفروخت 50کروڑکی حد سے بھی نیچے آکر 43کروڑ 39لاکھ 41ہزار شیئرز تک محدود رہی جو کہ گذشتہ سیشن کی نسبت 8کروڑ 21لاکھ 84ہزار شیئرز کم ہے ،خریداری میں کمی اور فروخت بڑھنے سے مارکیٹ میں مسلسل مندی چھائی رہی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 330.62پوائنٹس کی کمی سے 42504.76سے کم ہو کر 42174.14 پوائنٹس پر بند ہوا ۔