جیمز بانڈ کی چرائی گئی 5 بندوقیں تاحال برآمد نہ ہو سکیں

September 22, 2020

جاسوسی فلموں کے کردار جیمز بانڈ کی چرائی گئی 5 بندوقیں تاحال برآمد نہ کی جاسکیں، چوری کی گئی گنز میں سر راجر مور کی مشہور زمانہ بندوق بھی شامل ہے۔

جیمز بانڈ سیریز میں استعمال کی جانے والی گنز چرانے کے لیے جیمز بانڈکی فلموں جیسا طریقہ ہی اختیار کیا گیا تھا، جس کی برطانوی پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

حکام کے مطابق چور سفید فام تھے اور ان کا لہجہ مشرقی یورپ کے ممالک میں آباد افراد جیسا تھا جبکہ صورتحال کی نگرانی کے لیے چوروں نے ایک کار بھی گھر کے باہر پارک کی ہوئی تھی۔

چوری کی گئی گنز میں جیمز بانڈ کا ماضی میں کردار ادا کرنے والے سر راجرمور کی والتھر پی پی کے بھی شامل ہے جو انہوں نے ’آ ویو ٹو آ کِل‘ فلم میں استعمال کی تھی۔