کورونا سے بچاؤ کیلئے اسمارٹ پنکھا متعارف

September 22, 2020

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے امریکی کمپنی نے اسمارٹ پنکھا متعارف کروادیا۔

ایک امریکی کمپنی نے ہیکو یووی سی نامی اسمارٹ پنکھا کچھ عرصہ قبل متعارف کروایا تھا جو کمرے میں ہوا کی گردش یقینی بنانے کے ساتھ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے ہوا میں موجود جراثیموں کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ خود مختار لیبارٹریز نے تصدیق کی ہے کہ اسمارٹ پنکھا نقصان دہ جراثیموں بشمول کورونا وائرس اور دیگر کی تعداد کو کم کرتا ہے۔

ان پنکھوں کی قیمت 1750 ڈالرز (2 لاکھ 91 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے اور یہ فی الحال دفاتر اور عوامی مقامات کے لیے انہیں تیار کیا جارہا ہے۔