جنوبی افریقا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نئی ونڈو تلاش کریگا

September 22, 2020

کرکٹ ساؤتھ افریقہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ مختصر دورانیے کی کرکٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا لیکن کوویڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے جنوبی افریقا میں انٹر نیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں التوا کا شکار ہیں، جن کی بحالی نومبر سے پہلے ممکن دکھائی نہیں دے رہی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے بیشتر کھلاڑی بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملتوی شدہ سیریز کے حوالے سے کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد ہوم سیریز کا شیڈول متاثر ہوا۔

اس لیے اب پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کی جا ئے گی جس کے بعد باہمی رضامندی کے سا تھ سیریز کے حوالے سے فیصلہ ہو گا۔