سعودی وزارت اطلاعات کی جانب سے پہلی دستاویزی فلم کا اجرا

September 22, 2020

سعودی عر ب کی وزارت اطلاعات نے دشوار مرحلہ کے نام سے پہلی دستاویزی فلم جاری کی ہے جسے ریاض کے اے ایم سی سینما گھر میں دکھایا گیا۔

ایک عرب ویب سائٹ کی رپورٹ مطابق یہ دستاویزی فلم انسانی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ہرطرح کی قربانیاں دینے والے ہلیتھ ورکرز کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

سعودی عرب کے سیکریٹری ابلاغ عبداللّٰہ المغلوث نے کہا کہ دستاویزی فلم قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کی ہدایت پر تیار کی گئی۔

سعودی حکومتی رابطہ مرکز کی تیار کردہ اس فلم کے واقعات کی ریکارڈنگ اور منظر کشی میں 60 گھنٹے صرف ہوئے۔

رپورٹ کے مطاقب فلم کی تیاری میں 70 سے زیادہ سعودی نوجوان شریک ہوئے۔ فلم کی عکس بندی 5 علاقوں میں کی گئی۔ جہاں کرفیو کے دوران کے مناظر ریکارڈ کیے گئے۔