منال کا پسندیدہ کارٹون کونسا ہے؟

September 22, 2020

پاکستانی اداکارہ و ماڈل منال خان نے کارٹون کیرکٹرز کے ساتھ لگاؤ کو آج مداحوں کے سامنے عیاں کردیا۔

فوٹوز اینڈی ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے اپنی پسندیدگی پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

منال نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو شیئر کیا جس میں وہ ایک سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہیں جس پر کارٹون کردار ’مکی ماؤس‘ بنا ہوا ہے۔

تاہم اس تصویر کے ساتھ انھوں نے اپنے پیغام میں ایک دلچسپ عنوان دیا اور کہا کہ ’مجھے پنک پینتھر (کارٹون کردار) پسند ہے۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے مداحوں کے تبصرے آئے جو ان کی تعریف میں تھے، تاہم ایسے میں ایک شخص نے کہہ ڈالا ’یہ تو ڈونلڈ ڈک (کارٹون کردار) ہے۔‘