ڈاکٹرز کی اجازت تک نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، مریم اورنگزیب

September 22, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیگی قائد نواز شریف ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد پاکستان آئیں گے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) پارٹی قائد کی وطن واپسی سے متعلق دوٹوک فیصلہ کرلیا۔

انھوں نے کہا کہ جب تک ڈاکٹرز نواز شریف کو وطن واپس آنے کی اجازت نہیں دیتے تب تک وہ نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کا تھا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد روزانہ کہتی ہیں کہ نواز شریف کی رپورٹس درست تھیں۔