سماجی رہنما میاں اعظم کے والد پاکستان میں انتقال کر گئے

September 23, 2020

ویانا(نمائندہ جنگ)ویانا،آسٹریا کی معروف سماجی شخصیت حاجی میاں محمد اعظم کے والد سرگودھا پاکستان میں چند دن علیل رہنے کے بعد انتقال فرما گئے ہیں مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان چک نمبر 23 باگھتاں والی میںسپردِ خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی مذہبی، سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی۔آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات علی شرافت،الحاج خواجہ محمد نسیم،حاجی محمد انور،بلال خان، حاجی سلطان احمد،حاجی قاسم علی،فاروق چوہدری، نعیم بٹ، چوہدری محمد نواز وڑائچ،ملک خرم،عرفان عرف فانی،حاجی ملک امین اعوان،سید شاہد شاہ ،حاجی چوہدری منیر احمد،حاجی قمر چوہدری، علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ، الطاف جمال مغل،وسیم احمد،علی شوکت ، نعیم رضا قادری، حاجی اصغر باجوہ ،قمر زمان،الحاج محمد اکرم بٹ، آصف محمود،میاں فرمان علی،مقصود احمد مغل،مولوی محمد ادریس، ملک خالد، قیصر والی،چوہدری محمود احمد برار ایڈوکیٹ، سید عالم،خالد خان،مرزا شجاعت علی، حاجی فضل حسین، حاجی ملک خلیل اعوان، ملک طارق اعوان،چوہدری امجدچٹھہ ،الحاج شیخ وحید احمد قریشی، آصف جمال ،سعید احمد،افتخار احمد عرف گوگا،اسد بٹ، فیصل چیمہ،طاہر اقرار شاہ،انواراحمد خان دہلوی،سید محمود شاہ،عمر خان،غلام حسین نقوی،حاجی زاہد چوہان،حاجی مبارک علی، چوہدری محمد نعیم اختر ،جواد حشمت،رانا محمد ادریس، عبدالسلام فرید، چوہدری حفیظ ،عرفان شاہد ،رانا قمر ظہیر ،نوید عاصم ، عارف محمود،جاوید اکرم فاروقی،ملک عبدالحق، ادریس محمود،عارف محمود،اقبال غوری،میاں ندیم ، حاجی اورنگزیب،سیف اللہ خالد،رضوان رحمان ،مہر عبدالستار،ریاض بلوچ،و دیگر نے میاں محمد اعظم کے والد کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرکے آخرت کا سفر آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین۔