آسٹریا میں 24گھنٹوں میں کورونا کے 645نئے مریضوں کا اضافہ،چار ہلاک

September 23, 2020

ویانا(اکرم باجوہ) محکمہ صحت کے مطابق آسٹریا بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 645 نئے مریضوں کا اضافہ. ہوا ہے ،آسٹریا بھرمیں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسٹریا میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 39303 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات کی کل تعداد 771 ہو گئی ہے۔آسٹریا بھر میں 75 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔