جوہری حادثے سے متعلق عجائب گھر کو شیما میں کھل گیا

September 23, 2020

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے شہر فوکوشیما میں پہلا سرکاری عجائب گھر کھول دیا گیا۔ جاپانی ذرئع ابلاغ کے مطابق جاپان کے شمال مشرقی شہر فوکوشیما کے نواحی قصبے فوتابا میں میں پہلا سرکاری عجائب گھر کھلا گیا ہے جس کا مقصد 2011 کے جوہری حادثے کے اسباق لوگوں تک پہنچانا ہے۔ یہ شہر زلزلہ اور جوہری سانحہ کے باعث پہچانا جاتا ہے۔فوکو شیما ان قصبوں میں سے ایک ہے جہاںکوشیما دائی اِچی جوہری بجلی گھر واقع ہے۔ مارچ 2011ء میں شدید زلزلے کے بعد اس بجلی گھر کے تین ری ایکٹر پگھل گئے تھے۔ واضح رہے کہ کھولے گئے عجائب گھر میں بڑی سکرینیں لگائی ہیں جن پر تقریباً 150 اشیاءاور وڈیوز نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں جن پر ابتدائی افراتفری، تابکاری ختم کرنے کی کوششوں اور حادثے کے طویل اثرات کو دکھایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد آبادیاں کیسی لگ رہی تھیں اور رہائشیوں نے کس طرح انخلاءکیا جبکہ حکام نے بجلی گھر کے نزدیک واقع ایک سرکاری مرکز پر مضطربانہ انداز میں بتدریج واضح ہونے والے سانحے کی صورتحال کو سنبھالا تھا۔