منہاج القرآن کے زیر اہتمام بارسلونا میں فن خطابت اور نقابت کا کورس

September 23, 2020

بارسلونا(جواد چیمہ )منہاج القران مسجد بادالونا میں فن خطابت اور نقابت کے عنوان سے تین ہفتوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا تھا،جس میں 35 بچوں نے شرکت کی۔کورس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منہاج القران مسجد بادالونامیں ہوئی۔جس میں بچوں کی تربیت اور خطابت کی جھلکیاں پیش کی گئیں، اور اول دوئم اور سوئم آنے والے بچوں محمدعبداللہ خان،حافظ محمد سلیمان اور حافظ محمد طاہر میں تحائف اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں ۔ تعریفی اسناد مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے بچوں میں تقسیم کیں۔جبکہ اسٹیج پر نواز کیانی اورمنہاج القرآن اسپین کے صدرحسنات مصطفیٰ اور نظامت کے فرائض محمد عبداللہ خان نے سرانجام دئیے۔بچوں کے علاوہ ان کے والدین اور دیگر سامعین نے اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کی نقابت اور خطابت کا کورس مکمل کرنے اور اسپین میں رہتے ہوئے اردو زبان کی ترویج کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ،اس کورس کو مکمل کرانے میں علامہ محمد موسیٰ نےخصوصی دلچسپی لی اور شعبہ نظامت و تربیت منہاج القران لاہورکے تعاون سے کروائی ، آن لائن جیوری نے بچوں کو دیئے گئے اسباق سنے اور بچوں کی محنت کو سراہا۔محفل میں معروف نعت خواں آواز قدیر احمد خاں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور نعتیہ اشعار پیش کئے۔