ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں ہو گی، اقوامِ متحدہ

September 23, 2020

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ موجودہ بے یقینی کے تناظر میں ان کا ادارہ امریکی اعلامیے کی بنیاد پر ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے کوئی کاروائی نہیں کرے گا۔اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ بظاہر اس معاملے پر غیر یقینی پائی جاتی ہے۔کونسل کے کئی ارکان کا موقف ہے کہ امریکی اقدام کی کوئی قانونی بنیاد نہیں کیونکہ امریکا ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے 2015ءکے جوہری سمجھوتے سے نکل چکا ہے۔انھوں نے خط میں نشاندہی کہ ایسی بے یقینی کی موجودگی میں سیکرٹری جنرل کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کی صورتحال کے حوالے سے سلامتی کونسل کی وضاحت اب تک نہیں آئی چنانچہ وہ پابندیوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ماہرین کے پینل کے تقرر جیسا کوئی تعاون فراہم نہیں کریں گے۔