سانحہ بلدیہ فیکٹری، متاثرین کو 8 سال بعد انصاف مل گیا، خرم شیر زمان

September 23, 2020

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)،پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زما ن نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ دیر سےمگر آیا تو درست، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کو 8سال بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں انصاف ملا، اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی سزائوں پر جلد ازجلد عمل در آمد کروایا جانا چاہئے، انصاف ہائوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جنہیں سزائیں ہوئی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کسی کے کہنے پر یہ کام سرانجام دیا لیکن اصل تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس کام کو کرنے کا حکم دیا،ہماری عدلیہ سے یہ درخواست ہے کہ سزا یافتہ قاتلوں کے پیچھے اصل کرداروں کو منظر عام پر لایا جائے اور انہیں بھی سخت سزائیں دی جائیں۔