خالد مقبول صدیقی کی جعفریہ الائنس کے سربراہ رضی جعفر نقوی سے ملاقات

September 23, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جعفریہ الائنس کے سربراہ رضی جعفر نقوی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار قابل تحسین ہے ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی دعوت کو عام کیا ہے ۔اس موقع پر علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور ہم اسی کیلئے کوشاں ہیں وطن عزیز میں ایسی کوئی رنجش موجود نہیں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقسان پہچا سکے اور نا ہی ہم اسکی اجازت دینگے ، ایم کیو ایم پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپکا کردار مثالی رہا ہے ۔