کریم آباد، ٹرک سے 12620 کلو گرام چھالیہ برآمد، ملزمان فرار ہو گئے

September 23, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے کریم آبادکے علاقے میں نگرانی کے دوران ایک ہینوٹرک سے ایک کروڑ96ہزارمالیت کی 12620کلوگرام چھالیہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ، کسٹمزانٹیلی جنس اے ایس او ٹیم کا موقف ہے کہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئےہیں اس لئے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔