آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے لیے 39 لاکھ روپے کا عطیہ

September 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کو ادارے کی امداد کی مد میں یونیورسٹی آف کراچی المنائی ایسوسی ایشن، ہوسٹن، امریکہ، نے39لاکھ روپے کی رقم عطیہ کی ہے۔ مرکز کے ترجمان کے مطابق یہ رقم بین الاقوامی مرکز کی مالی معاونت میں صرف کی جائے گی۔اپنے ایک پیغام میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن، ہوسٹن کے آفیشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز کے لیے یہ رقم قابلِِ احترام ہے جو انتہائی موثر انداز میں ادارےکےبہترین مفاد میں صرف کی جائے گی۔