سندھ کے شہر ی علا قوں میں تعلیم کا استحصال کیا گیا،اے پی ایم ایس او

September 23, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحد ہ اسٹو ڈنٹس آرگنا ئز یشن کے انچارج حا فظ شہر یا ر اور اراکین مر کزی کمیٹی نے پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سندھ کی متعصب حکو مت نے گزشتہ 50برسوں سےبالعمو م اور 13سالو ں سے بلخصوص جس طر ح سندھ کے شہری علا قوں کا سیا سی سما جی اور معاشی استحصال کیا اور اسی طر ح کر اچی سمیت سندھ کے شہر ی علا قوں میں تعلیم کا استحصال کر تے ہو ئے میر ٹ کی دھجیا ں بکھیر دیں ، جا معہ کر اچی پاکستان کی بہتر ین جا معات میں شامل ہے لیکن اس میں ایک سال سے زائد کاعرصہ ہو چکا ہے اور وائس چانسلر قائم مقام ہے جبکہ اہلیت مستقل کم کی جا رہی ہے اس کے با وجود مستقل وائس چانسلر نہیں لگایا جا رہا ،حا فظ شہر یا ر نے کہا کہ کر اچی سمیت سندھ کے شہر ی علا قوں میں کالجز کا قیام ہو یا پر وفیشنل اداروں کا قیام کو ئی پیش رفت نہیں کی جا رہی اس کے بر عکس ایم کیو ایم پاکستان کو جب جب اقتدار میں حصہ ملا اس نے نئے تعلیمی ادارو ں کی بنیا د رکھی ،لیا ری میں میڈیکل کا لج فعال ہو گیا جبکہ لا نڈھی میڈیکل کا لج اور لا ء کا لج کی عما رتیں تو بن گئیں لیکن اس میں تدریس کا آغا ز نہ ہو سکا ،سیا سی استحصال کی طر ح تعلیمی ادارو ں میں نشستو ں کے مختص کئے جا نے میں انتہائی نسلی اور لسانی تعصب کا مظا ہر ہ کیا گیا،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ ،ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ تعلیمی استحصال کا نو ٹس لیا جا ئے ایک عدالتی کمیشن تشکیل دیا جا ئے جو پر وفیشنل کا لجز میں نشستو ں کی تقسیم میں کی جا نے والی زیا دتیو ں کا نو ٹس لے اور کر اچی سمیت سندھ کے شہری علا قوں کے کا لجز اور ادارو ں کو تبا ہ کر نے کی مذموم سازش کو بے نقاب کر ے اور ان میں ملو ث افراد کیخلا ف قانونی چارہ جو ئی کی جا ئے ۔