ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات لائی جائیں، ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ

September 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے کہا ہے کہ ادارے کے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹیکس کے نظام میں جدّت اور مستقبل میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات لائی جائیں تاکہ بلدیہ جنوبی کے اپنے ذرائع آمدنی کو بڑھایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس اصلاحات اورذرائع آمدن میں اضافے سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، اکاؤنٹس آفیسر نعیم یوسفی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمدرئیسی، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ ریکوری،انچارج بلڈنگ میٹیریل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹرنے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس ریکوری کی موجودہ صورتحال تسلّی بخش نہیں ہے گو کہ کوویڈ19کے باعث گذشتہ چھ ماہ میں ٹیکسز کی وصولی میں کافی حد تک کمی آئی ہے تاہم اب صورتحال پہلے سے بہت بہترہے لہذا متعلقہ افسران ریکوری کے کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اس ضمن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وعملے کومراعات دی جائیں گی جبکہ ریکوری کے مقررہ ہدف کی وصولی میں ناکامی پر محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔