ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم 50 لاکھ، رنرز اپ 25 لاکھ روپے حاصل کریگی

September 23, 2020

ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم 50 لاکھ، رنرز اپ 25 لاکھ روپے حاصل کریگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی فاتح ٹیم 50 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے انعام کی حقدار ٹھہرے گی۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔ سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25 ہزار روپے اور مین آف دی فائنل کو 35 ہزار روپے ملیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔