سخت تنقید کرنیوالے بھاری تنخواہ پرپی سی بی کا حصہ بن کر خاموش

September 23, 2020

کراچی (عبدالماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر) ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر میڈیا میں کھلے عام تنقید کرنے والے کئی کرکٹرز اب پی سی بی میں بھاری معاوضے پر ملازم بن کر خاموش ہیں۔ محمد یوسف، ثقلین مشتاق، عبدالرزاق، باسط علی، فیصل اقبال، غلام علی اور عتیق الزماں وغیرہ اب پی سی بی سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔ ڈائریکٹر ندیم خان ان کے باس ہیں۔ وہ کہتے ہیں یہ کرکٹرز باہر بیٹھ کر ہماری خامیوں پر بات کرتے تھے اب سسٹم کا حصہ ہیں۔ تمام کرکٹرز ہمارے لئے قابل احترام ہیں اگر کسی کے پاس ہمارے سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے کوئی تجویز ہے تو ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ آف کوچنگ گرانٹ بریڈ برن لاہور پہنچ چکے ہیں۔