دوران پرواز جنم لینے والی بچی کیلئےتاحیات فضائی سفر مفت

September 23, 2020

فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر نے قاہرہ سے لندن جانے والی پرواز میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے زندگی بھر مفت فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

قائرہ سے لندن جانے والی پرواز ایم ایس 777 میں ایک حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑنے پر جرمنی کے شہر میونخ کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد پرواز کو دوبارہ لندن روانہ کردیا گیا۔

دوران پرواز بچی کی پیدائش پر ایجپٹ ایئر کے چیئرمین عمرو ابو العینین نے نومولود کو زندگی بھر مفت سفر کا ٹکٹ جاری کردیا جس کے ذریعے بچی ایجپٹ ایئر کی پرواز سے دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر مفت کرسکے گی-