سعودی عرب میں حیرت انگیز واکنگ ٹریک

September 23, 2020

سعودی عرب میں سمندر پر پہلے طویل ترین واکنگ ٹریک کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں سعودی عرب کا طویل ترین واکنگ ٹریک رابغ کمشنری میں واقع ہے۔

واکنگ ٹریک اکنامک سٹی کے سینٹر میں اوشیانا ریزورٹ میں واقع ہے، اس کے قریب ہی اسپورٹس اور تفریحات کے متعدد مراکز بھی بنے ہوئے ہیں۔

واکنگ ٹریک کی بدولت سیاح اور سیر کے لیے آنے والے سمندر کے اوپر چہل قدمی بھی کرتے ہیں اور سمندر کے قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔