بائیو سیکور ببل میں رہنا مشکل تھا ، شاہین آفریدی

September 23, 2020


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ببل میں رہنا مشکل تھا، فیملی کی طرح رہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی پرفارمنس رہی، ڈومیسٹک میں پرفارمنس کام آئے گی اسی ردھم کو برقرار رکھوں گا، تینوں فارمیٹ کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، فٹنس پر کام کروں گا ۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کراؤڈ کے بغیر کھیلنا مشکل تھا موجودہ حالات میں کھیلنا الگ تجربہ ہے، کوویڈ کی وجہ سے مشکل تو ہوتی ہے فیملی کی طرح رہے ایک دوسرے کا خیال رکھتے رہے۔

انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ شروع ہونے کی خوشی ہے، ڈومیسٹک میں بھی کاؤنٹی کی طرح پرفارم کرنا چاہوں گا، تینوں فارمیٹ پر فوکس کرنا ہے جہاں موقع ملے اچھا کھیلنا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کھیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ پر یکساں فوکس اس وقت ترجیح ہے، ملک کے لیے کھیل رہے ہیں اور جو بھی صورتحال ہو ہمیں اس کے مطابق رہنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کھیلنے کا ہی کام آتا ہے اور حالات جیسے بھی ہوں مجھے کرکٹ کھیلنا ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز ہونا خوش آئند ہے، کوشش ہوگی لاہور قلندرز فائنل میں پہنچے اور جیتے،خواہش ہے کہ جہاں پی ایس ایل چھوڑی وہیں سے شروع کریں۔

انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بین ڈنک اور کرس لین اچھا کھیلے۔