کراچی: سرجانی میں اسٹیٹ ایجنٹس کی بیوہ سے زیادتی

September 23, 2020

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک بیوہ خاتون کو اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ساتھی نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کےمطابق متاثرہ خاتون نے اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ساتھی پر زیادتی کا الزام لگایا ہے، تاہم ابتدائی میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی۔

متاثرہ خاتون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ پلاٹ کی معلومات کے لیے اسٹیٹ ایجنٹ کے دفتر گئی تھی جہاں اسٹیٹ ایجنٹ سمیت 2 افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بیوہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ میں کرایے کے مکان میں رہتی ہوں اور فیکٹری میں کام کرتی ہوں۔

بیوہ خاتون نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ساتھ کو روکنے پر بازو پر چوٹ بھی لگی اور کپڑے پھٹ گئے۔