ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی

September 23, 2020

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت سات 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 600 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 735 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 15 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 892 ڈالر فی اونس ہے۔