جرمنی اور پیرس میں ہزاروں مظاہرین، موریا کیمپ متاثرین کی حمایت میں نکل آئے

September 24, 2020

برلن،پیرس ( آن لائن ) جرمنی اور پیرس میں ہزاروں مظاہرین، موریا کیمپ کے مہاجرین اور پناہ گزینوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے پناہ گزینوں کی مزید مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔ دارالحکومت برلن اور بعض دیگر شہروں کے مظاہوں میں بہت سے افراد نے ایسے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکے تھے جس پر لکھا تھا ہمارے پاس جگہ ہے۔ کسی کو پیچھے مت چھوڑیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو مقامی یا ریاستی سطح پر مہاجرین کی مدد کے لیے ہونے والی کوششوں کو روکنے کے بجائے مزید مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیس کے مطابق برلن میں اس مارچ کا اہتمام انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے کیا تھا جس میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد شامل ہوئے۔ برلن کے علاوہ کلون، میونخ اور لائیپزگ جیسے جرمن شہروں میں بھی اسی طرز پر مظاہرے ہوئے۔ پیرس کے دارالحکومت فرانس میں بھی پناہ گزینوں کی حمایت میں ایک ایسا ہی مارچ نکالا گیا۔