حاجی چوہدری کریم داد کے انتقال پر کمیونٹی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

September 24, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کی ممتاز شخصیات اسرار احمد چوہدری اور چوہدری ابرار کے والد لوٹن کی معزز شخصیت حاجی چوہدری کریم داد کی کوٹلی میں رحلت پر کمیونٹی کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، اظہار تعزیت کرنے والوں میں خطیب لوٹن سنٹرل ماسک مولانا حافظ اعجاز احمد، بزرگ شخصیت حاجی چوہدری محمد رفیق، پی ٹی آئی کشمیر لوٹن کے چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، ،چوہدری خلیل احمد، اکیڈمک جمیل احمد، تحریک کشمیر کے چوہدری محمد شریف، پی پی کے چوہدری محمد غالب شامل ہیں۔