پاکستانی طالب علم نے سٹیفورڈ شائر یونیورسٹی میں PHDکیلئے سیٹ حاصل کرلی

September 24, 2020

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) پاکستان کے نوجوان طالب علم محمد عاصم خان اپنی قابلیت کی بنا پر سٹوک ان ٹرنٹ سٹیفورڈشائر کی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی مکینیکل انجنیئرنگ کے لیے سیٹ حاصل کر لی۔ یاد رہے اس ایک سیٹ کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں طلبہ نے اپلائی کیا تھا۔ واحد پاکستانی منتخب ہوئے۔ تمام تر اخراجات دوران تعلیم یونیورسٹی برداشت کریگی۔ نوجوان طالب علم عاصم کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل حضرو سے ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم کا کہنا تھاکہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر پاکستان کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔ عاصم کا مذید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں پاکستان میں تعلیم کو عام کر کے نوجوانوں میں علم کی جستجو کو بیدار کریں گے۔ انکی کامیابی کے پیچھے والدین کی دعائیں، اساتذہ کی سخت محنت شامل ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ عاصم کی قابلیت سے اس قدر متاثر ہے کہ دوران تعلیم یونیورسٹی میں بچوں کے لیکچرز کا بھی انتظام کر رکھا ہے۔