یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل قرنطینہ میں چلے گئے

September 24, 2020

برسلز( نمائندہ جنگ) یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے قرنطینہ میں جانے کے باعث یورپین قیادت کا طے شدہ اجلاس منسوخ کر دیا ہے ۔ اجلاس ایجنڈے کے تحت پہلے سے 24 اور 25 ستمبر اور یکم اور 2 اکتوبر کو طے شدہ تھا لیکن اچانک ان کے ترجمان بیرنڈ لیٹس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی کہ چارلس مشل کے ساتھ گذشتہ ہفتے جس سیکورٹی افسرکی ڈیوٹی تھی اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ جس پر انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ٹویٹ میں مزید مطلع کیا گیا ہے کہ کونسل کے صدرمیں ابتک کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔