ڈیفنس میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کو منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

September 24, 2020

ڈاکٹر ماہا کو منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کو منشیات سپلائی کرنے وا لے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن سائوتھ بشیر احمد بروہی کے مطا بق گرفتارکیے گئے 4 ملزمان سعد اللہ، محمد اویس، جماعت عرف ناصر اور محمد بلال کے قبضے سے 42 ڈبے کوکین، چرس اور موٹر سائیکل بر آمد کی گئی ہے ، ملزمان کراچی میں منشیات کی آن لائن سپلائی میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزم سعد اللہ نے خودکشی کر نے والی ڈاکٹر ماہا علی کو کوکین سپلائی کی تھی، ڈاکٹر ماہا علی کی خودکشی کیس کی تفتیش کے دوران ملزمان کو گرفتار کیاگیا ، پولیس کے مطابق گرفتارملزم سعد نے دوران تفتیش انکشاف ہے کہ کو کین کی ایک گرام ڈیلیوری پر 13سے 15ہزار روپے وصول کیے جاتے تھے۔