لاہور ہائیکورٹ، اینٹی کرپشن کو شوگر ملز کو ہراساں کرنے سے روک دیا

September 24, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو العربیہ شوگر ملز کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیا۔ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے العربیہ شوگر ملز سمیت دیگر 18 شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔