کرینہ اور سیف کی ایئرپورٹ آمد، مداح بھی پہنچ گئے

September 24, 2020


بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور کے ہمراہ ایئرپورٹآنے پر مداح بھی پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش کے دوران کرینہ کپور اور سیف علی خان بیٹے کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پہنچے، البتہ ان کی روانگی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ایئرپورٹ پر تینوں افراد نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ کرینہ کپور نے مداحوں کو ہاتھ بھی ہلایا۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے 21 ستمبر کو اپنی 40ویں سالگرہ منائی جبکہ گزشتہ ماہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے مشترکہ طور پر فینز کو دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق بھی بتایا گیا تھا۔